سیہون (دنیا نیوز ) سیہون میں لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر شدید گرمی سے مزید 4 زائرین زندگی کی بازی ہار گئے، اس طرح تین روز میں جاں بحق ہونے والے زائرین کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ عرس کے موقع پر ملک بھر سے عقیدت مندوں کی بہت بڑی تعداد سیہون پہنچی ہے اور عرس کی تقریبات میں شریک ہو رہی ہے۔ سیہون میں ان دنوں شدید گرم موسم ہے جس کی تاب نہ لاتے ہوئے آج مزید 4 زائرین زندگی کی بازی ہار گئے ۔
عرس میں شریک ہونے والے زائرین میں سے تین روز کے دوران 9 زائرین زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ہیٹ سٹروک کے باعث ہسپتال داخل ہونے والوں کی تعداد 120 ہوچکی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں سے 3 کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔