کراچی: (دنیا نیوز) انسداددہشت گردی کورٹ میں اشتعال انگیز تقاریر کیس میں بانی ایم کیوایم سمیت دیگر مفرور ملزموں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
مقدمات کی سماعت شروع ہوئی تو ڈاکٹر فاروق ستار، شاہد پاشا، قمرمنصور ، گلفراز خٹک، امجداللہ پیش ہوئے۔ پولیس نے 7 مقدمات کا ایک عدالت میں چالان پیش کر دیا۔ عدالت نے دیگر مقدمات کا چالان پیش کرنے اور مفرور ملزموں کی گرفتاری کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے کچھ دیر بعد عامر خان، خواجہ اظہارالحسن، روف صدیقی اور دیگر ملزم عدالت پہنچے۔