ایم کیوایم کے گڑھ میں پیپلزپارٹی کی انٹری

Last Updated On 28 April,2018 10:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے ضلع وسطی میں جیالوں نے انٹری دے دی، ایف سی ایریا کے ٹنکی گراؤنڈ میں اتوار کو پیپلزپارٹی جلسہ کرے گی۔ تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔ جلسے کی چاند رات جیالیاں بائیک پر چکر لگاتی رہیں۔

ایم کیوایم کے گڑھ میں پیپلزپارٹی کی انٹری، میدان سج گیا۔ چوالیس سال بعد کراچی کے ضلع وسطی میں تیر چلیں گے۔ ایف سی ایریا کے ٹنکی گراؤنڈ کو دلہن کی طرح سجادیا گیا۔ ہرطرف پرچموں کی بہار نظرآئی، پارٹی ترانوں پر کارکن والہانہ رقص کرتے رہے۔ جیالیاں بائیک پر گراؤنڈ کے چکر لگاتی نظر آئیں۔

جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے سینئر صوبائی وزیر نثارکھوڑو بھی پہنچے، انکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی آمد پر لیاقت آباد کی عوام خوش ہیں۔ ایم کیوایم سے مایوس علاقہ مکینوں نے بلاول بھٹو سے امیدیں لگالیں۔ جیالوں نے کراچی فتح کرنے کا دعویٰ بھی کردیا۔