لاہور: (دنیا نیوز) آصف زرداری کا بھرپور انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ، 5 بڑے جلسوں کا اعلان کردیا، سابق صدر نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ملک کی نہیں اپنی طاقت کا سوچتے ہیں۔
آصف علی زرداری کا زور و شور سے انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ، 5 بڑے جلسوں سے خطاب کرنے کا اعلان کر دیا۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے مشرف سے ڈائیلاگ کرکے اسے باہر نکالا، آئین بھٹو نے بنایا یا پھر ان کے بعد ہم نے اٹھارہویں ترمیم کی۔ آصف زرداری نے مزید کہا کہ بھارت کے ڈیزائن روکنے کے لیے 18ویں ترمیم کی۔
نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کھلواڑ کیا، اقتدار میں آکر مغل اعظم بن گئے۔ نوازشریف ملک کی طاقت کا نہیں اپنی طاقت کا سوچتے ہیں۔