کراچی: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے سیاستدانوں کی قسمت کا فیصلہ عوام کو کرنا چاہئے ، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے خود عدالتوں کو سیاست میں آنے پر مجبور کیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا نااہل نوازشریف اور جہانگیر ترین اب اپنے کئے گئے نتائج کا سامنا کریں۔
I am of the belief that it’s the people of Pakistan who should make such decisions about the fate of politicians. Unfortunately it is PTI & PMLN themselves who have forced the judicialization of our politics. Naehal Nawaz & Tareen must now face the consequences of their actions.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 13, 2018
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پارلیمانی سیاست سے تاحیات نااہل ہوگئے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات ہوگی ، جو شخص صادق اور امین نہ ہو اسے آئین تاحیات نا اہل قرار دیتا ہے ، رکن پارلیمنٹ ہونے کیلئے صادق اور امین ہونا ضروری ہے ، نواز شریف اور جہانگیر ترین تاحیات نااہل ہیں۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عبدالغفور لہڑی کیس میں جھوٹے بیان حلفی پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہوا ، عبدالغفور کیس میں کہا گیا آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات ہوگی ، آئین سازوں نے آرٹیکل 62 ون ایف میں نااہلی کی مدت کا تعین نہیں کیا ، آرٹیکل 62 ون ایف کا 63 ون ایچ سے موازنہ نہیں ہوسکتا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا عدالتی ڈیکلیئریشن کی موجودگی تک نا اہلی تاحیات ہوگی ، اٹھارویں ترمیم میں آرٹیکل 62 ون ایف میں عدالتی میکنزم فراہم کیا گیا۔