ملتان: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ اور تحریک انصاف عوام دشمن پالیسیوں پر گامزن، پاکستان میں اس وقت دائیں بازو کی سیاست ہو رہی ہے۔ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی پارٹیاں دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ ایک عمران خان کو اور دوسری نواز شریف کو وزیر اعظم بنانا چاہتی ہیں۔ نوازشریف کو سیاست چھوڑنے کا مشورہ دیدیا۔
بلاول ہاؤس میں پارٹی ورکرز کو دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سٹیل مل اور پی آئی اے جو کبھی دنیا کے نمبر ون ادارے تھے انہیں یہ بیچ رہے ہیں۔ ہم نے 18 ویں ترمیم، این ایف سی ایوارڈ دیا، لیکن نون لیگ نے زراعت، ٹیکسٹائل اور مینو فیکچر سیکٹر کو تباہ کر دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن آنے والے ہیں، پیپلز پارٹی کے کارکن سندھ میں ہونے والی ترقی کے بارے میں لوگوں کو بتائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگاہی آئے اور پیپلز پارٹی الیکشن میں کامیابی حاصل کرے۔