اسلام آباد: (دنیا نیوز) خورشید شاہ کا کہنا ہے نواز شریف نے 62 ون ایف کی حمایت کی اب خود پھنس گئے ، عدالتی فیصلہ آئین کے تحت ہے ، اسے خندہ پیشانی سے قبول کرنا چاہیئے۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نوازشریف سے کہا تھا اپوزیشن کی گزارش تسلیم کریں ، لیکن انہوں نے خود سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ، نواز شریف نے آرٹیکل 62 ون ایف کی خود حمایت کی تھی، عدالتی فیصلے پر اب لڑنا جھگڑنا نہیں چاہیئے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا طیارہ کیس اور طرز کا تھا، وہ آمر بمقابلہ پارلیمنٹ تھی، ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ بل پارلیمنٹ میں ہو اور حکومت بائیکاٹ کرے۔