اسلام آباد: (دنیا نیوز) خورشید شاہ کا کہنا ہے نگران وزیراعظم کے لئے ابھی تک کوئی نام نہیں دیا، کوشش ہے بہتر شخص سامنے لائیں، بدھ کو شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ہوگی۔
اپوزیشن لیڈر خورشد شاہ نے کہا پارٹی میٹنگ کے بعد نام سامنے آئیں گے، نگراں وزیراعظم پر ہی آئندہ الیکشن منحصر ہوگا، کوشش ہے بہتر سے بہتر نگراں وزیراعظم لائیں۔ انہوں نے کہا میری کوشش ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے میں باضابطہ مشاورت شروع کی جائے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا مسلم لیگ ن نئی نئی روایتیں ڈالتی رہتی ہے، نواز شریف بی بی شہید کی وجہ سے 10 سال کی جلاوطنی ختم کر کے پاکستان آئے، ان کی شہید بی بی سے لڑائی بنتی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا نئے ائیرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو کے نام سے منسلک کرنا چاہیے، ائیر پورٹ کا نام بے نظیر کے نام سے منسوب نہ کیا تو سپریم کورٹ میں چیلنج کروں گا۔