نگران حکومتیں: وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی تیسری ملاقات بدھ کو طے

Last Updated On 09 April,2018 03:52 pm

لاہور: (سلمان غنی ) نگران حکومتوں کی تشکیل کے حوالے سے سرگرمیاں تیز ہو گئیں، گیارہ اپریل بدھ کے روز وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان ملاقات طے پائی ہے یہ اس ضمن کی تیسری ملاقات ہے۔

سپیکر ایاز صادق نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھا ہو گا اگر قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے درمیان نگران وزیراعظم کے حوالے سے اتفاق رائے ہو کیونکہ اگر بات آگے نکلی تو اور آگے جا سکتی ہے۔

دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سپیکر ایاز صادق نے کہا نگران حکومتوں کی تشکیل پر اتفاق رائے نہ ہوا تو یہ بدقسمتی ہو گی حکومت اور اپوزیشن کو سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر سوچنا ہوگا، ایک دوسرے کو ہضم کر نے کا عمل ہی جمہوریت کہلاتا ہے۔

ایاز صادق نے کہا پیپلزپارٹی سے اچھی توقعات ہیں اور اس کا جمہوری کردار اسے آواز دے رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کچھ لوگ گالی گلوچ ، الزام تراشی کے ذریعہ انتشار پیدا اور انتخابی محاذ پر تناؤ لانے کی کوشش کر رہے ہیں جواچھا نہیں۔
 

Advertisement