اسلام آباد: (دنیا نیوز) خورشید شاہ کا کہنا ہے نوازشریف کو اقتدار بات چیت سے ملا تھا، عوام سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہے۔
اپوزیشن لیڈر خورشدہ شاہ نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی میں رکاوٹ انتخابی عمل ہے، حکومت صاف شفاف انتخابات سے نہیں بنتی، انتخابات میں دھونس دھاندلی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ماضی کے الیکشن پر بھی سوالیہ نشان رہا ہے، الیکشن کمیشن ایسا ماحول بنائے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے، صاف شفاف الیکشن ریاست، آئین اور عوام سے وفاداری ہے۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ اداروں نے پرانے کھیل میں حصہ ڈالا تو ملک سے وفا نہیں ہو گی، سیاستدانوں کو یکساں مواقع ملنے چاہئیں، اپنے لیے سب اچھا اور دوسروں کیلئےغلط پر بھی بولنا چاہیئے۔