نگران وزیراعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی اورخورشید شاہ میں اہم ملاقات

Last Updated On 11 April,2018 12:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم کے لئے مشاورت کا آغاز ہوگیا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر نے اپنے اپنے اتحادیوں سے مشاورت کیلئے ایک ہفتے کا وقت لے لیا۔

 اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعظم سے ملنے کے بعد شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری سے ملاقات کی۔ پی ٹی ائی نے پیپلزپارٹی کے چار ماہ کا بجٹ لانے کے مطالبہ کی حمایت کر دی۔ خورشید شاہ نے کہا اگلا بجٹ نئی حکومت آ کر پیش کرے، وزیراعظم نے مشاورت سے ایک ہفتے بعد نام تجویز کرنے کا کہا ہے، اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ نگراں وزیراعظم کا نام 15 مئی سے پہلے فائنل کر لیا جائے۔ وزیراعظم نے خورشید شاہ کی ایک دن پہلے حکومت تحلیل کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔ خورشید شاہ نے کہا وزیر اعظم نے کہا وہ آخری دن بھی اجلاس چلائیں گے، ایک دن پہلے حکومت تحلیل ہونے سے الیکشن کو 90 دن مل سکتے ہیں، لیکن ایک دن پہلے تحلیل نہ ہونے سے انتخابات 60 روزمیں کروانے ہوتے ہیں۔

 

Advertisement