شب برات: 2 مئی کو سندھ بھر کے سکولوں اور کالجوں میں تعطیل ہوگی

Last Updated On 01 May,2018 12:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بدھ 2 مئی کو بسلسلہ شب برات سندھ بھر کے نجی و سرکاری سکولوں اور کالجوں میں تعطیل ہوگی، انٹر میڈیٹ کے کل ہونے والے پرچے بھی ملتوی کر دیئے گئے۔

کل سندھ بھر کے نجی و سرکاری سکولوں اور کالجوں میں تعطیل ہوگی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے 2 مئی کو ہونے والے پرچے شب برأت کی وجہ سے ملتوی کردیئے گئے ہیں، یہ پرچے اب 17 مئی اور 18 مئی کو ہوں گے۔

ملتوی ہونے والا سائنس گروپس کا فزکس پرچہ دوم اب بروز جمعرات 17 مئی کو صبح ساڑھے نو سے ساڑھے بارہ بجے تک جبکہ کامرس ریگولر و پرائیویٹ گروپس کا اکائونٹنگ پرچہ دوم 17 مئی کو ہی دوپہر 2 بجے سے شام پانچ بجے تک منعقد ہوگا، اسی طرح 2 مئی کو ملتوی ہونے والا کامرس ریگولر اور پرائیویٹ کا بزنس میتھ میٹکس پرچہ اول (Failures) جمعہ 18 مئی کو دوپہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد ہوگا، تمام امتحانی پرچے سابقہ امتحانی سینٹرز پر ہی منعقد ہوں گے۔