حیدرآباد: انٹر میڈیٹ امتحانات میں نقل مافیا چھا گیا، چھاپے بھی جاری

Last Updated On 26 April,2018 11:53 am

حیدرآباد: (دنیا نیوز) تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام گیارہویں اوربارہویں جماعت کے امتحانات میں بورڈ کے انتظامات کے باوجود نقل مافیا کی کارروائیاں اپنے عروج پر ہیں، موبائل فون کا کھلے عام استعمال کیا جا رہا ہے دوسری جانب ویجلینس ٹیمیوں کے چھاپے بھی جاری ہیں۔

تعلیمی بورڈ کے سالانہ امتحانات میں طلبا وطالبات کی نقل کا سلسلہ جاری ہے آج گیارہویں جماعت کا انگلش ون کا پرچہ ہے جس کے دوران امتحانی مراکز میں طلبا وطالبات نے نقل کے لیے کھلے عام موبائل فونز کا استعمال کیا وہیں نقل کیلئے دستیاب دوسرے مواد سے بھی بھر پورمدد لی۔

صوبہ سندھ کے دس اضلاع کے 142 امتحانی مراکز میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ بارہ ہزار سے زائد طلبا وطالبات حصہ لے رہے ہیں۔ تعلیمی بورڈ نے نقل روکنے کے لیے 22 ویجلینس ٹیمیں بنائی ہیں۔ تعلیمی بورڈ کی بنائی جانے والی ویجلینس ٹیمیوں کے امتحانی مراکز پر چھاپے بھی جاری ہیں اس کے باوجود نقل مافیا کی کارروائیاں روکنے میں ناکام نظر ہیں۔