حیدرآباد: (دنیا نیوز) حیدرآباد قومی شاہراہ پر پنجاب سے آنے والی مسافر کوچ ٹرالر سے ٹکرا کر پانی سے خالی نہر میں جا گری، جس کے نیتجے میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
حیدرآباد پولیس اور موٹروئے حکام کے مطابق ہٹڑی موڑ پر پنڈی سے آنے والی تیز رفتار کوچ ٹرالرسے ٹکرا گئی۔ کوچ ٹکر کے بعد ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر پانی سے خالی نہر میں جاگری، مسافر کوچ نہر میں گرنے سے ایک درجن سے زائد افراد معمولی زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو پولیس اور موٹروئے پولیس نے طبی امداد فراہم کی۔ کوچ کے ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ٹرالر ڈرائیور ٹکر کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔