کراچی: آئل ٹینک میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

Last Updated On 07 April,2018 09:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کےعلاقے کیماڑی میں شیریں جناح کالونی کی آئل فیلڈ کے آئل ٹینک میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ دھماکا نجی کمپنی میں قائم شیرے کے اسٹوریج ٹینک میں ہوا۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت کشور کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دھماکے کے بعد ہزاروں لیٹر شیرہ زمین پر پھیل گیا ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے 5 میں سے 3 افراد کو سول ہسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دھماکا اسٹوریج ٹینک میں حادثاتی طور پر گیس بھرنے سے ہوا ہے۔