فیصل آباد: (دنیا نیوز) آن لائن بینکنگ استعمال کرنے والے ہوشیار ہو جائیں کیونکہ اے ٹی ایم کے بعد انٹرنیٹ بینکنگ بھی ہیکرز کے نشانے پر ہے۔ فیصل آباد میں ہیکرز نے شہری کو 30 لاکھ روپے کا چونا لگا دیا۔ متاثرہ شہری نے سائبر کرائم کو کاروائی کیلئے درخواست دیدی۔
اے ٹی ایم بینکنگ تو ہیکرز کے نشانے پر تھی ہی، اب ہیکرز نے اپنا اگلا ٹارگٹ انٹرنیٹ بینکنگ کو بنا لیا۔ فیصل آباد میں نجی بینک کے عمران ادریس نامی صارف کے 3 دن میں 30 لاکھ روپے اڑا لئے۔
ملزمان نے متاثرہ شخص کی فعال سم اور انٹرنیٹ آئی ڈی ہیک کی، فراڈ کیلئے سم کا سہارا لیا اور ای میل آئی ڈے سے خود ہی ٹرانزیکشن کی تصدیق کر دی۔ ملزمان نے 3 روز میں 10، 10 لاکھ روپے کر کے متاثرہ شخص کے 30 لاکھ روپے نکلوا لئے۔ عمران نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو ملزمان کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دے دی ہے۔