سجاول: (دنیا نیوز) ضلع سجاول کی تحصیل میرپور بھٹورو کے شہر دڑو میں میں بااثر افراد نے لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان نے متاثرہ لڑکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔
میر پور بھٹورو میں ملزمان نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ زیادتی میں ملوث ملزم سلیم گگو محکمہ صحت میں اسٹنٹ ای سی جی ہے دوسرا ملزم صالح میمن بھی محکمہ صحت کا ملازم ہے۔ تیسرا ملزم ارباب ابراہیم پیپلز پارٹی تحصیل میرپور بھٹورو کا جنرل سیکرٹری ہے زیادتی کے بعد نوجوان کے والدین سیاسی شخصیت کی دھمکیوں کی وجہ سے شہر کو چھوڑ کر حیدر آبادمیں شفٹ ہو گئے ہیں۔ اس واقع بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ ہے شہریوں کا مطالبہ ہے کے اس واقعہ کا اعلیٰ عدلیہ نوٹس لے اور ملزموں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔