کراچی: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے اسماء نواب اور دیگر ملزموں کی رہائی کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کا بیلف تحریری آرڈر 5 اپریل کو متعلقہ دفاتر میں جمع کرائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ماں، باپ اور بھائی کے قتل کے مقدمے میں اسماء نواب اور دیگر ملزموں کی رہائی کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ اسماء نواب، فرحان خان اور جاوید صدیقی کی رہائی کے احکامات سندھ ہائیکورٹ، متعلقہ ٹرائل کورٹ اور محکمہ داخلہ سندھ کو بھیجے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ماں، باپ اور بھائی کا لرزہ خیز قتل، سپریم کورٹ نے ملزموں کی سزا کالعدم قرار دیدی
سندھ میں عام تعطیل کے باعث سپریم کورٹ کے احکامات ترمیم نہ ہو سکی۔ سپریم کورٹ کا بیلف تحریری آرڈر 5 اپریل کو متعلقہ دفاتر میں جمع کرائے گا۔ اسماء نواب اور دیگر ملزموں کی رہائی 5 اپریل کی شام کو متوقع ہے۔ اسماء نواب اور دیگر ملزموں کو ٹرائل کورٹ سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ سپریم کورٹ نے 3 اپریل کو ملزموں کی اپیل منظور کر لی تھی۔