کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ یوٹیوب کے دفتر میں خون کی ہولی، خاتون کی اندھا دھند فائرنگ کے بعد خودکشی، گولیوں کا نشانہ بننے والے افراد کو فوری طور پر مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا کے سین برونو شہر میں یوٹیوب کے دفتر میں خاتون کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ خاتون نے خودکشی کر لی۔
پولیس کی جانب سے باضابطہ طور پر فائرنگ کرنے والے کا نام اور مقصد نہیں بتایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دفتر سے ہمیں ایک خاتون ملی ہیں، جنہوں نے خود کو گولی مار کر ہلاک کیا اور فی الحال ہمارا ماننا ہے کہ وہ ہی فائرنگ کرنے والی ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گولیوں کا نشانہ بننے والے تینوں افراد اور خاتون کی لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔