فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں جی سی یونیورسٹی کی طالبہ عابدہ کے قتل کو 6 روز گزر گئے۔ پولیس انتہائی اہم کیس کے قاتلوں تک پہنچ نہ سکی، طلبہ نے چوتھے روز بھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
جی سی یونیورسٹی ایم اے انگلش کی ہونہار طالبہ کے اغوا کو 9 اور قتل ہوئے 6 روز گزر گئے، مگر قاتلوں کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟ سی پی او فیصل آباد کا قاتلوں کی جلد گرفتاری کا وعدہ پورا نہ ہو سکا۔
عابدہ کے قاتلوں کی گرفتاری پر طلبہ نے آج پھر چناب کلب چوک کو ٹریفک کیلئے بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے مظاہرین حکامِ بالا کے سوئے ہوئے ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے دکھائی دئیے۔