رحیم یار خان: (دنیا نیوز) رحیم یارخان میں اسکول پرنسپل کی مبینہ زیادتی کی کوشش طالبہ نے شور مچا کر ناکام بنا دی، ملزم کو گرفتارکر لیا گیا، مشتعل شہریوں نے تھانے کا گھیراؤ کر لیا۔ سرگودھا میں بھی کمسن طالبہ سے ٹیچر کی زیادتی کی کوشش ناکام ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔
استاد بھی درندگی پر اترآئے، رحیم یارخان کے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں نجی اسکول کے پرنسپل نے 14سالہ طالبہ کو آفس بلایا اور مبینہ طور پر زیادتی کرنا چاہی۔ طالبہ نےشور مچا کر جان بچائی۔ والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا۔ بتایا گیا ملزم پہلے بھی نازیبا حرکات کرتا اور دھمکیاں دیتا رہا ہے۔ ملزم کوتھانہ بی ڈویژن سے تھانہ اے ڈویژن منتقل کیا گیا۔ مشتعل شہریوں نے تھانے کا گھیراؤ کر لیا۔ دوسری جانب سرگودھا کی تحصیل شاہ پور کے علاقے دھولر کے پرائمری اسکول کے ٹیچر نے تیسری جماعت کی طالبہ سے بھی مبینہ زیادتی کی کوشش کی، ملزم عثمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، چار روز گزرنے کے بعد بھی ملزم گرفتارنہ ہوسکا۔