جڑانوالہ: دو طالبات کا زیادتی کے بعد قتل، چیف جسٹس کے نوٹس کے بعد پولیس حرکت میں آ گئی

Last Updated On 04 April,2018 05:32 pm

جڑانوالہ: (دنیا نیوز) جڑانوالہ میں دو طالبات کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے معاملے پر چیف جسٹس کے از خود نوٹس کے بعد پولیس حرکت میں آ گئی۔ آئی جی پنجاب عارف نواز خود تحقیقات کیلئے فیصل آباد پہنچے اور افسران کو کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔

 

جڑانوالہ میں دو طالبات کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزم تا حال آزاد ہیں اور پولیس ابھی تک ان دونوں کیسوں میں کسی بھی پیشرفت میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ ان دونوں واقعات کیخلاف اہل علاقہ اور ورثاء نے شدید احتجاج بھی کیا۔ مقتولین کے ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس اور حکومت سے کسی انصاف کی اُمید نہیں، تاہم چیف جسٹس کے نوٹس لینے سے اُمید کی کرن پیدا ہوئی ہے۔ ورثاء کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ ملزمان کو سرعام پھانسی دیکر عبرت کا نشان بنایا جائے۔

چیف جسٹس نے دونوں طالبات کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعات کا از خود نوٹس لیا تو پولیس بھی حرکت میں آ گئی۔ آئی جی پنجاب عارف نواز خود تحقیقات کیلئے فیصل آباد پہنچے اور افسران کو کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔