کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) کندھ کوٹ میں زہریلی لسی پینے سے ایک ہی گھر کے 17 افراد بیہوش ہوگئے، جن کو تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بیہوش ہونے والے اکثر لوگوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
کندھ کوٹ کے قریب گاؤں سکھوان جعفری میں زہریلی لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 17 افراد بیہوش ہوگئے۔ بیہوش ہونے والوں میں بچے خواتین بھی شامل ہیں، جن میں ممتاز علی، جمال، عبدالرزاق، سبز علی، صغراں خاتوں، فتح خاتوں، امانت بی بی، نصرت بی بی، لکھاں بی بی، پٹھانی خاتوں اور دیگر شامل ہیں۔
بیہوش ہونے والے لوگوں کو تشویش ناک حالت میں کندھ کوٹ سول ہسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بیہوش ہونے والے لوگوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔