کراچی: (روزنامہ دنیا) پاکستان کسٹم نے پورٹ قاسم پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے اسمگل ہونے والی بھاری مقدار میں چھالیہ کا کنٹینر پکڑ لیا۔
کسٹم حکام کے مطابق مذکورہ چھالیہ جبل علی پورٹ دبئی سے جعلسازی کے ذریعے بھیجی گئی تھی۔ ماڈل کسٹم کلکٹریٹ کے مطابق درآمد شدہ کنٹینر کی اسکروٹنی کی گئی، جس سے پتہ چلا کہ مذکورہ چھالیہ کا کنٹینر بلوچستان انٹرپرائز کے نام پر این ایل سی ڈرائی پورٹ کوئٹہ کے لیے منگوایا گیا تھا۔ کسٹم عملے نے کنٹینر کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی۔ پکڑی گئی چھالیہ کی قیمت کروڑوں روپے ہے ۔