کراچی: کلہاڑی کے وار سے میاں، بیوی قتل، گھر کو آگ لگا دی گئی

Last Updated On 05 April,2018 10:15 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں نامعلوم افراد نے میاں بیوی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر کے گھر کو آگ لگا دی۔ پولیس نے مختلف پہلووں سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

کورنگی میں میاں بیوی کا لرزہ خیز قتل، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں تاہم لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ متووفی نے چند ماہ قبل ہی اپنی اکلوتی بیٹی کی شادی کی تھی۔