خانیوال: (دنیا نیوز) وراثتی جائیداد کا تنازعہ تین بھائیوں نے مل کر بہن کی دونوں ٹانگیں کاٹ دیں، تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
خانیوال کے نواحی علاقہ چک نمبر 1 اے ایچ میں اختری بیگم کا بھائیوں کے ساتھ وراثتی جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔ اختری بیگم اپنی وراثتی زمین میں کاشت گندم کی فصل میں گئی تو وہاں پر اس کے 3 سگے بھائی یسین، شبیر اور احمد بھی آگئے۔ انہوں نے آتے ہی اپنی بہن کو پکڑ لیا، پہلے تو زمین پر لٹا کر تشدد کا نشانہ بنایا، اس کے بعد اس کی دونوں ٹانگوں پر کسی کے وار کر کے ٹانگیں کاٹ دیں۔
ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد دی اور بعد میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیر والا میں منتقل کیا۔ جہاں اس کو تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔ رشتہ داروں کے مطابق ان کے اس وراثتی رقبہ پر کافی دفعہ لڑائی جھگڑے ہو چکے ہیں۔ جن کے مقدمات تھانہ مخدوم پور پہوڑاں میں درج ہیں۔
پولیس تاحال ان تینوں ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آتی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔