پتوکی: (دنیا نیوز) پولیس نے نمونے فرانزک لیب بھجوا دیے ہیں، رپورٹ آنے پر موت کی وجہ معلوم ہو گی
تفصیلات کے مطابق ہلہ روڈ بائی پاس کے رہائشی رمضان ارشد کی بارات مظفر گڑھ گئی تھی، دلہن اور دلہا کمرے میں سونے چلے گئے، صبح نہ اٹھنے پر دروازہ دوسری چابی سےکھولا تو دونوں میاں بیوی مردہ حالت میں پائے گئے۔ دونوں کی موت سےخوشیوں والےگھر میں کہرام مچ گیا، رمضان ارشد لاہور واپڈا میں اسسٹنٹ کمرشل آفیسر تھا، پولیس نےنمونے فرانزک لیب بھجوا دیے ہیں، رپورٹ آنے پر موت کی وجہ معلوم ہوگی۔