کراچی میں چھٹی کے روز بھی لوڈشیڈنگ جاری

Last Updated On 06 May,2018 01:04 pm

کراچی (دنیا نیوز ) کراچی میں گرمی کا پارہ ذرا کم تو ہوا لیکن اس کے باوجود کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ کم نہ کی، اب بھی مختلف علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، ایسے میں اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی کے چھوٹے گھروں میں ہوا کا رخ نہیں، بجلی بندش سے خواتین اور بچےبے حال ہوگئے۔

کراچی میں دوروز بعد سورج کا پارہ تو نیچے آگیا لیکن بجلی کا بحران شہر میں اب بھی بے قابو ہے۔ اورنگی ٹائون فقیر کالونی کے چھوٹے گھروں میں حبس اور ہوا کا رخ بھی نہیں، خواتین کہتی ہیں سورج کی تپش گھر میں حبس اور گھنٹے آخر جائیں تو کہاں جائیں

علاقہ مکینوں کے مطابق علاقے میں بجلی کے آنے جانے کا کوئی وقت نہیں، جھلک دکھا کر ایسے غائب ہوتی ہے جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔ کے الیکٹرک کے مطابق بن قاسم پاور پلانٹ کے یونٹ کا مرمتی کام جاری ہے۔

بجلی بندش کی صورتحال معمول پر آنے میں مزید تین دن درکار ہوں گے۔