کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر مہنگا ہونے سے موٹر سائیکل کے دام بھی بڑھ گئے، چینی اور جاپانی موٹر سائیکلیں 5 ہزار روپے تک مہنگی ہوگئیں۔
ڈالر قدر میں 9 فیصد اضافے سے عوامی سواری موٹر سائیکلیں مہنگی ہو چکی ہیں، موٹر سائیکل ڈیلز کے مطابق جاپانی 150 سی سی موٹر سائیکل 5 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 43 ہزار 500 روپے، 125 سی سی موٹرسائیکل 3 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 9 ہزار روپے اور 110 سی سی موٹرسائیکل 3 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 14 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہیں۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان میں بننے والی موٹر سائیکلوں کے کئی پارٹس درآمد کیے جاتے ہیں۔ ڈالر کی قدر میں اضافے سے ان پارٹس کی قیمیتیں بڑھ گئیں ہیں جو موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بن رہی ہے۔