کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سمیت سندھ میں شدید گرمی کی لہر آج بھی برقرار ہے۔ درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا، محکمہ موسمیات نے ہیٹ اسٹروک کا الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات نے مئی اور جون میں گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹنے کی پیش گوئی کی ہے۔ کراچی میں موسم گرم اورخشک رہےگا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 سینٹی گریڈ رہےگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ہے، کل سے موسم معمول پر آنے کا امکان ہے۔
کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محمکہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 10، گوادر، لسبیلہ اور جیونی میں 25، قلات میں 23، پنجگور، پسنی اور تربت میں 25 جبکہ سبی میں 24، ژوب میں 19 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے اکثر علاقوں میں موسم گرم خشک رہے گا۔