برطانیہ میں گرمی کا 70سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، فرانس اور جرمنی بھی متاثر

Last Updated On 20 April,2018 11:14 am

یورپ میں گرم موسم کی غیرمعمولی لہر، برطانیہ میں رواں اپریل گزشتہ 70 سال کے دوران گرم ترین مہینہ

لندن: (دنیا نیوز) لندن میں درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو کہ اپریل کےمہینے میں گزشتہ 70 سال کےدوران گرم ترین مہینہ ہے۔

غیرمعمولی درجہ حرارت بڑھنے پرشہری دھوپ کو انجوائے کرنے ساحل پرآگئے۔ ادھرفرانس میں بھی موسم وقت سے پہلے گرم ہوگیا، گرمی بڑھنے پردن کےوقت ایفل ٹاور کی رونق بڑھ گئی ہے اورلوگ پارکوں کا رخ کررہے ہیں۔ جرمنی میں بھی رواں ہفتے گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔