ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک، کل بارش کا امکان

Last Updated On 14 April,2018 12:09 pm

آئندہ ہفتے کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں مزید بارشوں کی نوید، پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ

 

 

 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم راولپنڈی، اسلام آباد، ژوب، ڈی آئی خان اوربالائی فاٹا میں کل بادل برسنے کا امکان ہے۔

کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے، جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں آئندہ ایک سے دو روز کے دوران بادل برسنے کی نوید سنائی گئی ہے، کراچی کا درجہ حرارت آج 35 سے 37 تک بڑھنے کی توقع ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اتوار کو ژوب، کوئٹہ، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں جبکہ سندھ کے بالائی علاقوں میں شام کے وقت گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

اتوار سے جمعہ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے، اس دوران شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہواوٰں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا خدشہ اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔