سیاحتی مقام ناران کے راستے 4 ماہ بعد کھول دیئے گئے

Last Updated On 23 April,2018 02:48 pm

ناران: (دنیا نیوز) وادی کاغان کے سیاحتی مقام ناران کے برف سے ڈھکے راستے چار ماہ بعد کھول دیئے گئے۔ ہوٹل اور بازار بھی کھل گے، برف کے باعث بند رہنے والے سیاحتی شہر ناران کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئی۔

برف پوش پہاڑ، برفیلے راستے، جا بجا بہتا پانی یہ ہے پاکستان کی خوبصو رت وادی کاغان مقام ناران کا جو برف کے پڑھتے ہی بند ہو جاتا ہے اور موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی کھل اٹھتا ہے۔ سیکڑوں فٹ انچ برف کے گلیشئر آنے سے ناران کے روڈ، ہوٹل بازار سب ہی بند ہو جاتے ہیں جو کہ اب کھل چکے ہیں تاہم جھیل سیف الملوک، بابو سر ٹاپ، لولوسر جھیل، گٹی داس کے راستے برف کے باعث بند ہیں جو آئندہ چند ماہ میں کھل جا ئیں گے۔

ناران کے کھلتے ہی ملک بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ہر کوئی اپنی فیملی کے ہمراہ ٹھنڈے اور سہانے موسم کا مزہ لینے خوبصورت وادی کا رخ کر رہے ہیں۔