کراچی: (دنیا نیوز) کے الیکٹرک کی سوئی سدرن گیس کمپنی سے معاملات طے ہوئے تو بن قاسم پاور پلانٹ میں تکنیکی خرابی آگئی، جس کے باعث سخت گرمی میں شہر میں 12 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
کے الیکٹرک کو پہلے شکایت تھی سوئی سدرن گیس کمپنی سے اور جب گیس کی فراہمی بھی شروع ہوگئی تو اب کے الیکٹرک کے پلانٹس نے کام چھوڑ دیا۔ وجہ کوئی بھی ہو، خوار تو صرف اور صرف کراچی کے عوام ہی ہو رہے ہیں اور کے الیکٹرک انتظامیہ سخت گرمی میں لوڈ شیڈنگ کو لوڈ مینجمنٹ کا نام دے کر 12 بارہ گھنٹے بجلی بند کر کے عوام کو پریشان کر رہی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں 1 سے 3 گھنٹے کا عارضی اضافہ کیا گیا ہے، مستثنٰی علاقوں میں 3 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ کے الیکٹرک انتظامیہ نے عوام کو تسلی دی ہے کہ اگلے 2 سے 3 دن میں بجلی کی فراہمی معلوم پر آنے کا امکان ہے۔