لیڈز(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوئے جو حیران کن طور پر ٹرن ہو کر وکٹوں میں آ گھسی تھی ، کوہلی بولڈ ہونے کے بعد کافی دیر تک حیران ہوکر پچ کو دیکھتے رہے جہاں سے گیند گھومی تھی۔
عادل رشید کی اس گیندکو بال آف دی سنچری قرار دیاگیاہے اور اس کو موازنہ گزشتہ صدی میں آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن کی بال آف دی سنچری سے کیا جارہاہے ۔
عادل رشید کی کرائی گیند کی سپیڈ 51میل فی گھنٹہ تھی اور کوہلی پہلی بار کسی لیگ سپنر کے ہاتھوں بولڈ ہوئے ہیں۔