بلاوایو :پاکستان کا زمبابوے کو جیت کیلئے 365 ر نزکا ہدف

Last Updated On 22 July,2018 04:04 pm

بلاوایو (دنیا نیوز ) پاکستان نے زمبابوے کو پانچویں ایک روزہ میچ میں‌ کامیابی کیلئے 365 رنز کا ہدف دیا ہے ,آخری میچ میں‌پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم کیخلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا

پاکستان کی جانب سے فخر امام اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا ۔دونوں اوپنرز کی جوڑی نے گزشتہ میچ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی ۔ آج کے میچ میں محمد عامر، حسن علی اور محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔

پاکستانی اوپنر فخر زمان نے اٹھارہویں میچ میں تیز ترین 1000 رنز مکمل کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا  ۔وہ 85 رنز بنا کر روچ کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔دوسری جانب ایک بار پھر امام الحق نے پراعتماد  بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سنچری سکور کر ڈالی۔وہ 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آئوٹ ہوئے۔

پاکستان کے تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی شعیب ملک تھے جو 18 رنز بنانے کے بعد چتارا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے۔چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی آصف علی تھے جو 18 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ۔

زمبابوے کی جانب سے مپوفو ، چتارا ، روچی اور ماساکاڈزا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔