لاہور: (دنیا نیوز) سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو کولمبو ٹیسٹ 199 رنز سے ہرا کر سیریز میں کلین سویپ کر دیا۔
کولمبو میں کھیلی گئی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے اختتامی روز مہمان جنوبی افریقہ کو ایک سو ننانوے رنز کی بڑی شکست ہو گئی۔ 490 رنز کے سری لنکن ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم 290 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
رنگنا ہیراتھ نے سات وکٹوں پر ہاتھ صاف کیے، جنوبی افریقن بولر مہاراج 12 وکٹیں بھی شکست سے نہ بچا سکیں، اس سے پہلے گال ٹیسٹ میں پروٹیز کو دو سو اٹھہتر رنز کی ہار کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔