بلاوائیو: (دنیا نیوز) پاکستان کا زمبابوے کے خلاف کلین سویپ، گرین شرٹس نے پانچواں ون ڈے 131 رنز سے جیت لیا۔ 365 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوررز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر صرف 233 رنز بنا سکی۔
بولاوائیو میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ون ڈے میں زمبابوے کو 131 رنز سے شکست ہوئی۔ شاہینوں کی جانب سے دیے گئے 365 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر صرف 233 رنز ہی بنا سکی۔ زمبابوے کے اوپنرز کی جانب سے 66 رنز کا آغاز فراہم کیا گیا۔رائن مرے 47، پیٹر مور 44 اور پرنس مسوری 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
Pakistan win the final #ZIMvPAK ODI by 131 runs, with this win they complete their 5-0 series sweep.
— PCB Official (@TheRealPCB) July 22, 2018
More details https://t.co/PLmjEcpytd pic.twitter.com/9UgBgsVQxL
پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور حسن علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
OUT! Prince Masvaure c Asif Ali b Hasan Ali 39(53). Zimbabwe: 148/3 (32.2 ov). Live Updates: https://t.co/yAszAIZ100 #ZIMvPAK pic.twitter.com/MgeKEZcfTF
— PCB Official (@TheRealPCB) July 22, 2018
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے۔
Innings Break - Pakistan: 364/4 (50.0 ov). Live Updates: https://t.co/yAszAIZ100 #ZIMvPAK pic.twitter.com/WR0stab3YC
— PCB Official (@TheRealPCB) July 22, 2018
اوپنر فخر زمان نے 85 رنز کی اننگز کھیلی اور تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا تاہم وہ اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور آؤٹ ہوگئے، امام الحق نے بھی زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور سنچری مکمل کرتے ہوئے 110 رنز کی اننگز کھیلی۔
Fakhar Zaman has just become the fastest man to reach 1000 runs in ODIs, and those are some pretty illustrious names he s got ahead of!
— ICC (@ICC) July 22, 2018
https://t.co/d7YXMyKtgq pic.twitter.com/E5McpIWhH0
پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے بھی جارحانہ انداز اپنایا اور 76 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 106 رنز ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، شعیب ملک اور آصف علی 18،18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
Congratulations @realshoaibmalik
— PCB Official (@TheRealPCB) July 22, 2018
The Eight Pakistani player to score 7⃣0⃣0⃣0⃣ runs in ODI Cricket. #ZIMvPAK pic.twitter.com/R081wiYc5V
زمبابوے کی جانب سے کرسٹوفر مپوفو، ٹینڈائی چٹارا، لائم روچی اور ویلنگٹن مساکاڈزا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Teams Lineup for the fifth #ZIMvPAK ODI.
— PCB Official (@TheRealPCB) July 22, 2018
Three changes for Pakistan, Mohammad Nawaz, Mohammad Amir and Hasan Ali are replacing Faheem Ashraf, Yasir Shah and Usman Khan in the playing XI. pic.twitter.com/5PsO1Dhi1m
بابر اعظم کو میچ کا جبکہ فخر زمان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔