لندن: (دنیا نیوز) لارڈز ٹیسٹ کا پہلا روز پاکستانی گیندبازوں کے نام، انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 184رنز پر ڈھیر، جواب میں شاہینوں نے ایک وکٹ پر 50 رنز بنا لیے ہیں۔
لارڈز ٹیسٹ کا افتتاحی روز، پاکستانی بولرز پہلے امتحان میں کامیاب، انگلش بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔ پوری انگلش ٹیم 184 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ گوری ٹیم کے سات بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ انگلش ٹیم کی جانب سے اوپنر ایلسٹر کک 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد عباس اور حسن علی نے چار چار شکار کیے۔ محمد عامر اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Stumps Day 1- Pakistan: 50/1 (23 ov). Pakistan trail by 134 runs
— PCB Official (@TheRealPCB) May 24, 2018
Scorecard: https://t.co/uM9dCYBSF2 #ENGvPAK pic.twitter.com/3W6ELRJvHc
جواب میں پاکستان نے ایک وکٹ پر 50 رنز بنا لیے۔ اوپنر امام الحق چار رنز بنا کر اسٹورٹ برابر کا نشانہ بنے۔ اظہر علی 18 اور حارث سہیل 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
Pakistan soak up the pressure in the final session to close the day on 50/1 after bowling England out for 184 on day one of the 1st Test at Lord s.
— ICC (@ICC) May 24, 2018
Who stood out for you today?#ENGvPAK scorecard ➡️ https://t.co/5OEmW3pCzn pic.twitter.com/4q2Aip0Ka1
واضح رہے کہ انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
England won the toss and elected to bat first.
— PCB Official (@TheRealPCB) May 24, 2018
For Live Updates: https://t.co/KRymfjMcNa#ENGvPAK pic.twitter.com/BtsHYjsIUB
انگلینڈ کی ٹیم:
الیسٹر کک، جو روٹ، ڈیوڈ ملان، جونی بیئرسٹو، بین سٹوکس، جوس بٹلر، مارک ووڈ، ڈوم بیس، سٹوارٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن
پاکستان کی ٹیم:
اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی اور محمد عباس۔
Teams line up for the first #ENGvPAK Test at @HomeOfCricket
— PCB Official (@TheRealPCB) May 24, 2018
For Live Updates: https://t.co/KRymfjMcNa pic.twitter.com/PEEUrvufXx
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین اب تک 81 ٹیسٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں 24 انگلینڈ نے اور 20 پاکستان نے جیتے ہیں جبکہ بقیہ 37 میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے تھے۔