برطانیہ میں فلمی انداز کی چوری

Last Updated On 21 May,2018 09:26 am

لاہور(نیٹ نیوز) جرائم کی دنیا میں اب ٹیکنالوجی کا استعمال فروغ پا رہا ہے۔ برطانیہ کی کاؤنٹی ایسیکس ٹاؤن میں ٹیکنالوجی کے ذریعے چوری کی ایسی ہی واردات ہوئی جس میں چور آئے اور ایک گھر کی پارکنگ میں داخل ہوئے اور ہائی ٹیک ریلے ڈیوائس کے ذریعے سگنل کیچ کئے اور صرف23 سیکنڈ کے اندر فلمی انداز میں مہنگی ترین بی ایم ڈبلیو کا ر چرانے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے ہائی ٹیک ریلے ڈیوائس ٹی وی سیٹ ٹاپ باکس کی طرح دکھائی دیتی ہے جو لگژری گاڑیوں کو بغیر چابی کے سٹارٹ کر دیتی ہے جبکہ برطانیہ میں اس سے قبل چوری کے ایسے کئی واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں چوروں نے اپنی ذہانت اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سگنل کیچ کئے اور مہنگی ترین گاڑیاں لے اُڑے ۔