ہانگ کانگ: ورلڈ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2018 کا آغاز

Last Updated On 23 July,2018 11:23 pm

ہانگ کانگ:‌ (دنیا نیوز) ہانگ کانگ میں ورلڈ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ دو ہزار اٹھارہ کا آغاز ہو گیا۔

ہانگ کانگ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 23 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم کے گروپ کو قائداعظم محمد علی جناح کے نام کی مناسبت سے جناح گروپ کا نام دیا گیا ہے۔ ورلڈ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 4 ہفتے تک جاری رہے گا۔