شاہد آفریدی کا وزیراعظم پاکستان عمران خان کیلئے ٹوئٹر پیغام

Last Updated On 19 August,2018 06:56 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد، پوری قوم کی نگاہیں آپ اور آپ کی ٹیم پر ہیں۔

 سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کو عہدہ سنبھالنے پر سماجی رابطوں کے مرکز ٹوئٹر پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ پوری قوم کی نگاہیں آپ اور آپ کی ٹیم پر ہیں، پورا پاکستان آپ کی طرف دیکھ رہا ہے۔ اپنے وقت کے بہترین آل راؤنڈر نے امید ظاہر کی کہ کپتان عمران خان کی ٹیم آنے والی نسلوں کیلئے پاکستان کو ایک بہتر ملک بنانے کی خاطر عمران خان کے خواب اور ان کی سوچ پر عمل پیرا ہوگی۔

شاہد آفریدی نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی نگاہیں عمران خان پر مرکوز ہیں جو ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کریں گے۔