پشارو: (دنیا نیوز) پشاور میں تاریخ کی پہلی مدرسہ کرکٹ لیگ کا آغاز، افتتاحی میچ میں الحق سمیشرز کی فتح، سابق کرکٹر مشتاق احمد نے بھی لیگ کے پہلے روز خصوصی شرکت کی۔
مدرسوں کے طلبا کیلئے صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم، پشاور میں تاریخ کی پہلی مدرسہ کرکٹ لیگ کا آغاز ہوگیا۔ زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کے افتتاحی میچ میں الحق سمیشرز نے المقاصد فائیٹرز کو 53 رنز سے شکست دی۔
تاریخ ساز دن!
— PeshawarZalmi (@PeshawarZalmi) August 28, 2018
پاکستان کی پہلی زلمی مدرسہ لیگ کا پشاور میں آغاز . ملکی تاریخ کہ منفرد لیگ میں بارہ مدارس کی ٹیمیں شریک ہیں #ZalmiMadrasaLeague #HumBhiKhelengay pic.twitter.com/TTHn3oULtO
الحق سمیشرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور مقررہ 8 اوورز میں 122 رنز بنائے، الحق کے کھلاڑی سمیع اللہ نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ 123 رنز کے ہدف کے تعاقب میں المقاصد فائیٹرز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 8 اوورز میں71 رنز بنا سکی۔ الحق سمیشرز کے اعجاز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
#ZalmiMadrasaLeague Match Results. #HumBhiKhelengay pic.twitter.com/5Yi7ZwaE1I
— PeshawarZalmi (@PeshawarZalmi) August 28, 2018
زلمی مدرسہ لیگ کے میگا ایونٹ میں 12 مدارس کی ٹیمیں چار روز تک ارباب نیاز اسٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی۔ سابق اسٹار لیگ اسپنر مشتاق احمد نے ایونٹ کے انعقاد کو سراہا۔ مشتاق احمد نے احسان مانی کی بطورپی سی بی چیئرمین نامزدگی کو خوش آئند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے چیئرمین کی آمد سے پی ایس ایل پر منفی اثر نہیں پڑے گا۔
#ZalmiMadrasaLeague Matches Schedule.
— PeshawarZalmi (@PeshawarZalmi) August 28, 2018
The first two matches of the day are over after we witnessed some exciting action from the players. #HumBhiKhelengay pic.twitter.com/aiEH0SmAyN
یاد رہے کہ مدرسہ کرکٹ لیگ کا فائنل 31 اگست کو کھیلا جائے گا۔