وزیراعظم عمران خان کی لگاتار 11 سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

Last Updated On 04 November,2018 08:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی قومی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی پر مبارکباد، ان کا کہنا تھا لگاتار 11 ویں سیریز جیتنا بڑا اعزاز ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے میچز میں بہترین کھیل پیش کیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بہترین ٹیم نظر آئی۔ انہوں نے کہا امید ہے قومی ٹیم کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھے گی، پاکستان کی مزید کامیابیوں کیلئے پر امید ہوں۔

یاد رہے پاکستان نے ٹی 20 میں لگاتار 11 سیریز جیتا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز متحدہ عرب امارات میں ہونی ہے۔
 

Advertisement