لاہور (دنیا نیوز): فاسٹ بولر محمد آصف کی گاڑی کو گزشتہ رات ڈیفنس فیز 1 میں حادثہ پیش آیا جس میں وہ، ان کی اہلیہ اور 2 بچیاں زخمی ہوگئیں۔
تینوں کو زخمی حالت میں نیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پرڈاکٹروں نے بتایا کہ انہیں سر میں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
کرکٹر نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے دوسری جانب سے آنے والی تیز رفتار کار سے بچتے ہوئے کار فٹ پاتھ پر چڑھادی تھی۔
محمد آصف نے کہا کہ شکر ہے بچت ہوگئی، اہلیہ اور بچیوں کا سی ٹی اسکین کرادیا ہے۔ بعد ازاں زخمیوں کو نیشنل ہسپتال سے جوہر ٹاؤن کے نجی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔
ویڈیو: