جوہانسبرگ ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کیلئے 381 رنز کا ہدف

Last Updated On 13 January,2019 07:33 pm

جوہانسبرگ: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کی ٹیم دوسری اننگز میں 303 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کوئنٹن ڈی کاک نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 129 رنز بنائے۔ تین ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں جنوبی افریقہ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقا کی ٹیم 303 رنز بنا کر آؤٹ ہو چکی ہے، یوں پروٹیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 381 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 262 رنز بنائے تھے۔

میچ کے تیسرے دن ہاشم آملہ 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انھوں نے کوئٹن ڈی کاک کے ساتھ چھٹی وکٹ کی شراکت داری کرتے ہوئے 102 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں نے جب وکٹ سنبھالی تو جنوبی افریقا کے صرف 93 رنز پر پانچ کھلاڑی واپس لوٹ چکے تھے لیکن دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ انداز میں کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کا پلڑا بھاری کر دیا۔


پاکستان کی پہلی اننگز میں کپتان سرفراز احمد نے 50 جبکہ بابر اعظم نے 49 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے امام الحق اور نائٹ واچ مین محمد عباس نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تھا۔

جنوبی افریقا کی دوسری اننگز میں دیگر بلے بازوں میں ڈی ایلگر نے 5، مارکرم 21، بروین 7، زبیر حمزہ صفر، بیووما 23، پھلندر 14، ربادا 21، ڈیل سٹین صرف اور اولیور صرف ایک رن بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور شاداب خان نے 3، 3، محمد عامر نے دو جبکہ محمد عباس اور حسن علی نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔