سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلوی بولر ایک اور بلے باز کے لیے خطرہ جان بن گئے، لنکن بیٹسمین کرونا رتنے باؤنسر لگنے سے میدان سے ہسپتال پہنچ گئے۔
کینبرا ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں میزبان آسٹریلیا کے 534 رنز کا دفاع کرتے ہوئے لنکن اوپنر کرونا رتنے زخمی ہو گئے جو پیٹ کمنز کی گیند جج نہ کر سکے، کندھے پر بال لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جس کے بعد وہ زمین پر گر پڑے۔ ابتدائی طبی امداد دی گئی جس کے بعد انہیں سٹریچر پر ڈال کر باہر لے جایا گیاجہاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس سے پہلے کینگروز سر زمین پر ہی آسٹریلیا ہی کے فلپ ہیوز کو خطرناک باؤنسر لگے جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹسمین چندر پال سمیت متعدد کو سپیڈ سٹار بریٹ لی کی بال لگی، انگلش بیٹسمین فاسٹ بولر مچل سٹارک کا نشانہ بنے۔