دبئی: (دنیا نیوز) پی ایس ایل فور میں ملتان سلطانز کی چھٹی ہار نے پلے آف سے آؤٹ کی تلوار لٹکا دی، زلمی کے لیام ڈاؤسن کی دھواں دار 52 رنز کی اننگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست سے دوچار کر دیا۔ کھلاڑی 2 روز آرام کے بعد ابوظہبی میں اِن ایکشن ہوں گے۔
پاکستان سپر لیگ فور کے تیسرے مرحلے میں سلطانز کی طرف سے 121 رنز کا ملنے والا ہدف گلیڈی ایٹرز نے 4 وکٹ پر پورا کر لیا۔ رلی روسو 35، شین واٹسن 33 کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ جانسن چارلس کے 46 رنز بھی ضائع، 8 بیٹسمین کی 10 سے کم رنز پر ہی بس ہوگئی۔ ایونٹ کے بائیسویں میچ میں شعیب ملک الیون کی چھٹی شکست نے پاکستان آکر کھیلنا مشکل بنا دیا۔
دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔ لیام ڈاؤسن نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 3 چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ بپھرے بلے باز کے سامنے ہیٹ ٹرک میکر محمد سمیع بھی ٹیم کو سہارا نہ دے پائے۔ ڈیرن سیمی نے 40 رنز کی کیپٹن اننگز کھیلی۔ چار وکٹ کی جیت سے پیلی جرسی نے پلے آف مرحلے کی رسائی پائی، پی ایس ایل فور کا چوتھا مرحلہ 4 مارچ سے ابو ظہبی میں شیڈول ہے۔