لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ کے 23 ویں میچ میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہیں۔ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے اینڈرے فلیچر اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا ہے۔چھٹے اوور کے اختتام پر زلمی نے بغیر کسی نقصان کے53 رنز بنائے ہیں۔
پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں یہ دونوں ٹیمیں اب تک سات، سات میچ کھیل چکی ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر 10، 10 پوائنٹس کے ساتھ برابر ہیں تاہم نیٹ رن ریٹ میں پشاور زلمی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پر برتری حاصل ہے۔
زلمی نے اس میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور ابتسام شیخ کی جگہ آج سمین گل ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ جبکہ کوئیٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
پشاور زلمی ڈیرن سیمی (کپتان)، کامران اکمل، امام الحق، عمر امین، اینڈرے فلیچر، کیرون پولارڈ، لییم ڈوسن، سمین گل، وہاب ریاض، حسن علی، اور عمید آصف پر مشتمل ہے۔
جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سرفراز احمد (کپتان)، احمد شہزاد، شین واٹسن، احسن علی، ریلی روسو، عمر اکمل، ڈیوئن براوو، محمد نواز، سہیل تنویر، محمد حسنین، اور فواد احمد پر مشتمل ہے۔