کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپرلیگ کے فائنل کی تیاری مکمل ہو گئیں، مہمانوں کی لسٹ لمبی ہونے سے چھت پر ایک اور انکلوژر بنا دیا گیا۔
کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کی تیاریاں مکمل ہو گئیں جس کے ساتھ ہی مہمانوں کی لسٹ بھی لمبی ہو گئی اور چھت پر ایک اور انکلوژر بنا دیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او کہتے ہیں کہ پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد بڑی کامیابی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے دروازے کھلیں گے۔
سبحان احمد نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، پی ایس ایل کے 8 میچ کراچی میں ہوئے، کراچی کے لوگوں نے بہت سپورٹ کیا۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کو پیغام جائے گا کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے تیار ہے۔